• news

ہائیکورٹ کے حکم پر قبرستان میانی صاحب میں 456 غیر قانونی احاطوں کی مسماری شروع

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ کے میانی صاحب کے 456 احاطوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مرحلہ وار مسمار کرنے کے حکم پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر احاطوں کو مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کے مطابق احاطوں کی دیواریں گرائی جارہی ہیں۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے 456احاطوں کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ عدالت نے تمام احاطوں کو مرحلہ وار مسمار کرنے کا حکم دیا۔ پہلے مرحلے میں غیر آباد اور دوسرے مرحلہ میں مکمل غیر آباد احاطے مسمار کیے جائیں گے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے روزانہ کی بنیاد پر احاطے مسمار کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو آج رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ پہلے مرحلے میں ایک سو احاطے مسمار کئے جائیں گے۔ فاضل جج نے اپنے حکم میں کہا کہ جو بھی احاطے کی مسماری میں رکاوٹ ڈالے اسے جیل بھیج دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن