• news

شاہ زین نے سرفراز بگٹی کے کاغذات منظوری کا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا آر او کا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے چیلنج کر دیا، شازین بگٹی نے سابق وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی کے حلقہ پی بی 10میں کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر کردی، انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر میر سرفراز بگٹی کے کاغذات مسترد کئے گئے،لیکن آر او کو دباؤ میں لاکر مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کو دوبارہ بحال کرایا گیا، سماعت آج ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن