• news

پاکستان ہماری ماں‘ وطن کا سودا کبھی نہیں‘ محمود خا ن اچکزئی

پشین (محب ترین) محمود خان اچکزئی نے انتخابی مہم کے حوالے سے جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ گزشتہ 40 سال سے پشتونوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں‘ پشتونوں کے خون کا سیلاب بہایا گیا ایسی جنگ کبھی کسی انسانیت میں نہیں ہوئی اس کے باوجود بھی پشتون دشمن قوتوں کا عزم ہے کہ پشتونوں کو کوئی صفحہ ہستی سے نہیں مٹا سکتا ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پشتون انصاف دار قوم ہے بعض قوتیں پشتون عوام کو ختم کرنے کے درپے ہیں پشتونخوا میپ پر الزامات لگائے گئے کہ انہوں نے کچھ پیسوں کے عوض ملک کا سودا کیا ہے ایسے پیسے ہمارے ماں باپ کیلئے زہر قاتل بنے جس سے ہمارے وطن کی ساکھ کو نقصان پہنچے‘ پاکستان کا سودا نہ ہم نے فرنگی نہ مارشل لاء اور نہ کسی طاقتور پنجابی کے ساتھ کیا اور نہ کسی ملک دشمنوں سے کبھی پاکستان کا سودا کیا ہے‘ وطن ہماری ماں ہے پاکستان ہمیں روٹی اور عزت دیتی ہے‘ دشمن ہمارے خلاف پروپیگنڈے کر رہے ہیں ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم بھی زبان رکھتے ہیں‘ ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے ہم کسی کی برائی نہیں چاہتے‘ عام انتخابات میں جیت ایک بار پھر ہمارا مقدر بنے گی‘ یہاں پارٹی کی شکل میںکچھ عسکری قوتیں پیدا کی گئیں جنہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ایوب خان‘ ضیاء الحق‘ مشرف کا مقابلہ کر چکے ہیں تو آپ ہمارے لئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن