مشرف نہ روکتے تو ملک کیلئے مزید بہت کچھ کر سکتا تھا: ڈاکٹر قدیر
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے ان کا کوئی سیاسی منصوبہ نہیں عرب نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کیلئے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن مشرف نے روک دیا جو مسلم ملک ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے اس کے خلاف پورا یورپ ہے عالمی برادری اسرائیلی ایٹمی پروگرام کے خلاف ایک لفظ نہیں کہتی پاکستان کے ایٹمی ہتھیار ملکی دفاع کیلئے ہیں جارحیت کی صورت میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اگر مسئلہ کشمیر دوستانہ طریقے سے حل ہو جائے تو دونوں ممالک امن سے رہ سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا مشرف نے ملکی خود مختاری کو صرف ایک فون کال پر دائو پر لگا دیا اور ابھی تک ہم بھاری قیمت چکا رہے ہیں مشرف ذلیل ہو رہے ہیں لیکن قوم میری بہت عزت کرتی ہے۔