گوجرخان: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون 2 بچوں سمیت کنویں میں کود گئی‘ بچے جاں بحق
گوجرخان(آئی این پی)گوجرخان کے شرقی قصبہ بیول کے گائوں سوئیں حافظ کی ڈھوک مستریاںمیں مستری محمد اشفاق کے گھر میں میاں بیوی کے آئے روزکے جھگڑوںاور حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے اپنے کمرے کو آگ لگانے اوراپنی دوسالہ بیٹی اریبہ ،چار سالہ بیٹے ارمان کوقریبی کنوئیں میں پھینکنے کے بعد خود بھی کنوئیں میں چھلانگ ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ، اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کوزخمی حالت جبکہ دونوں بچوں کومردہ حالت میں کنوئیں سے نکال لیا۔جوڑے نے آٹھ سال قبل کورٹ میرج کی تھی۔