فاٹا خیبر پی کے انضمام قانون پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے: پاکستان بار کونسل
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان بار کونسل نے قراردمیں فاٹا کے خیبرپی کے میں انضمام سے قانون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے اس پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فاٹا کے عوام 25جولائی 2018ء کو ہونے والے انتخابات میں اپنی مرضی اور پسند کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نمائندوں کو منتخب کرسکیں ، فاٹا کے عوام کی دیرینہ خواہش تھی کہ اسے کے پی میں ضم کرکے حق رائے دہی(ووٹ)دیا جائے تاکہ وہ مرضی کے مطابق شفاف و آزاد حیثیت سے اپنے پارلیمنٹرین منتخب کرسکیں ، قانون پر عمل درآمد میں تاخیر سے فاٹا کے عوام میں بڑی بد دلی پھیلے گی اور آزاد و شفاف الیکشن کے تقاضے پورے نہ ہونے پر انتخابات کا عمل متاثر ہوگا ۔