ڈیورنڈ لائن کوعالمی سرحد قبول نہیں کیا: افغان حکومت
کابل (نیٹ نیوز) افغانستان نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جس کے مطابق اس نے پاکستان کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے نتیجہ میں ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد قبول کر لیا ہے اور اس کے بدلے اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے۔ واضح رہے ایک افغان وفد نے سکیورٹی اور امن معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔