• news

ڈائریکٹر جنرل ادارہ قومی بچت کی تعیناتی کے خلاف کیس میں فیصلہ محفوظ

کراچی (شعیب شاہ رم) ڈائریکٹر جنرل ادارہ قومی بچت کی غیر قانونی اور خلاف ضابطہ تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ سماعت معزز جج عامر فاروق کے روبرو ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈی جی نیشنل سیونگز کے وکیل نے دلائل دیئے۔ جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ واضع رہے کہ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ قومی بچت کو ماہانہ تقریباً 18لاکھ روپے سے زائدبھاری رقم تنخواہ اور دیگر مراعات کی مد میں ادا کی جارہی ہے جس سے ادارے پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو واپس لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن