• news

بادامی باغ رنگ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر‘ موٹرسائیکل سوار 2دوست جاں بحق

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ بادامی باغ کے علاقہ میں رنگ روڈ کیساتھ سروس روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوا ر دوست جاں بحق ہوگئے‘ ڈرائیور گرفتار۔ اہل خانہ و عزیز و اقارب دھاڑیں مار کر روتے رہے معلوم ہو ا ہے کہ شالیمار کا رہائشی 22سالہ بلال اپنے دوست 15 کامران سالہ کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اچانک کھوکھر گائوں کے قریب رنگ روڈ سروس روڈ پر سامنے سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکرمار دی جس سے دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دیں جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور شبیر کو حراست میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے درخواست آنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن