• news

تائیوان میں سابق فوجیوں کی پنشن میں 20 فیصد کٹوتی کا متنازعہ بل منظور

تائپی (اے ایف پی) تائیوان کی پارلیمنٹ نے سابق فوجیوں کی پنشن میں کٹوتی کے متنازعہ بل کی منظوری دیدی ادھر ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا اور فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ بل کی منظوری کو صدر انگ وین کی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جنہوں نے اس معاملے پر کوششیں کیں۔ صدر نے کہا بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔ آئندہ 6 ماہ سے سابق فوجیوں کی پنشن میں 20 فیصد کٹوتی ہو گی اور مراعات واپس لی جائیں گی۔ حکام کے مطابق اپریل میں ایسے مظاہرے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے پٹرول بم پھینکے اور جھڑپوں میں بیسیوں اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن