کیلاش خواتین کو ہراساں کرنے والے کو چترال کی لیڈی پولیس نے پشاور سے گرفتار کر لیا
چترال (نوائے وقت رپورٹ) چترال پولیس نے کیلاش کی خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او چترال کے مطابق چترال کی لیڈی پولیس نے ملزم ایمل خان کو پشاور سے گرفتار کیا۔ لیڈی پولیس سے گرفتاری کا مقصد ملزم کو احساس دلانا تھا کہ چترال کی خواتین کمزور نہیں۔ ایمل خان نے کیلاش میں خواتین کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔