کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہئے، نگران وزیر اعلیٰ کی کے الیکٹرک کو تاکید
کراچی (اے این این ) نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو تاکید کی ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، سندھ حکومت درپیش مسائل میں کے الیکٹرک کی مدد کرے گی۔وزیراعلی ہاوس میں نگراں وزیر اعلی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کیساتھ اجلاس میں ملاقات کی۔نگراں وزیراعلی سندھ نے کے الیکٹرک کے ذمہ داران کو تاکید کی کہ حکومت ان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد بھی کرے گی۔ نگراں وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ رمضان میں پیک اوقات میں بجلی کی طلب 35 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی۔