اوکاڑہ، وزیر آباد: مقدمات قتل میں ملوث 2ملز موں کو سزائے موت، 6بری کر دیئے گئے
اوکاڑہ+وزیر آباد ( نامہ نگاران) قتل کے 2مختلف مقدمات میں ملوث 2ملزمان کو سزائے موت 6بری کر دیئے گئے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق عدالت نے قتل کا مقدمہ سناتے ایک مجرم کو سزائے موت کا حکم سنادیا۔ مقدمہ کے تین دیگر ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بَری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ مشتاق احمد کی عدالت نے تھانہ راوی (اوکاڑہ) کے ایک مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم صدی احمد کو استغاثہ سچ ثابت ہوجانے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔ مقدمہ میں دیگر تین ملزموں اقبال، نذیراللہ کو شک کا فائدہ دیتے بری کردیا ملزمان نے اگست2012میں رشتہ داری کے تنازعہ میں ایک نوجوان نیاز احمد کو قتل کردیاتھا ۔