پٹرولیم مصنوعات، سیکرٹری خزانہ نے قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دیدیا
کراچی( سالک مجید) نگراں وفاقی حکومت کے سیکرٹری خزانہ عار ف خان نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے روبرو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی موجودہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خزانہ عارف خان نے کہا کہ خسارہ کم کرنے کےلئے نگراں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ںمیں مزید اضافہ کرسکتی ہے کیونکہ یکم جون کو قیمتوں میں ردو بدل کیا گیا تھا۔ نگراں حکومت پر کافی دباﺅ تھا اسلئے 12جون کو جو قیمتیں بڑھائی گئیں وہ آدھا اضافہ تھا۔ سارا بوجھ یکدم عوام پر نہیںڈالا گیا اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے شہریوںپر مزید عذاب ڈالیں گے۔ سیکرٹری خزانہ نے خاموش رہتے ہوئے گردن اثبات میں ہلادی۔
سیکرٹری خزانہ