• news

سرحد پارافغانستان سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک اہلکار شہید

بنوں (آن لائن ) شمالی وزیرستان سے متصل سرحد پارافغانستان سے سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہیدہو گیا ذرائع کے شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے علاقہ ڈنڈے کچ میں پاک افغان سرحد پر واقع بیٹنی رائفل کے چیک پوسٹ پر رات کے اندھیرے میں دہشت گردوں نے افغانستان کی حدود سے اسنائپر گن سے فائرنگ کی جس سے چیک پوسٹ میں موجود بیٹنی رائفل کا ایک جوان سپاہی نکاش خٹک موقع پر شہید ہوگیا ہے واقعہ کے بعد علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے واضح رہے کہ سرحد پار سے مداخلت کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے جس میں درجنوں سیکورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن