دورہ انگلینڈ ماضی ہوگیا، توجہ زمبابو ے سیریز پر ہے: سرفرازاحمد
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہیکہ دورہ انگلینڈ ماضی کا حصہ ہو گیا اب ان کی توجہ دورہ زمبابوے پر ہے جہاں آسٹریلیا سے بھی آمنا سامناہوگا جو ایک سخت حریف ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی جبکہ فاسٹ بائولر محمد عامر ابھی 26 سال کے ہیں انہیں کسی ایک فارمیٹ تک محدود نہیں کر رہے ہیں۔اس موقع پر سرفراز احمد نے اداروں سے اپیل کی کہ مختلف ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو حاضری سے استثنی دیا جائے اور پی آئی اے میں کھلاڑیوں کی تنخواہ کا معاملہ جلد حل ہونا چاہئے۔دورہ زمبابوے کے حوالے سے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری مکمل ہے جبکہ زمبابوے کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگاتاہم احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے سوال پر سرفراز نے کہاکہ احمد شہزاد کا معاملہ میڈہا کے ذریعے پتہ چلاتھا۔