سٹیو سمتھ ،ڈیوڈ وارنرکو آئندہ برس ورلڈکپ کیلئے منتخب کیا جائیگا: مائیک ہسی
میلبورن(آئی این پی)آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیک ہسی نے کہا ہے کہ پابندی کے شکار سابق کپتان سٹیو سمتھ اور بلے باز ڈیوڈ وارنر کا آئندہ برس ہونے والے ورلڈکپ کیلئے منتخب کیا جائے گا، دونوں کھلاڑیوں کی پابندی آئندہ برس مارچ میں ختم ہوگی جبکہ ورلڈکپ آئندہ برس مئی میں کھیلا جائے گا اس لئے ان کے انتخاب میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ اسمتھ وارنر سٹارک ہیزلووڈ اور مشل مارش کی غیرموجودگی میں آسٹریلیائی ٹیم ان دنوں انتہائی ناقص فام سے گزررہی ہے جسے 34 برس بعد آئی سی سی رینکنگ میں چھٹا مقام حاصل ہوا ہے۔ ہسی نے کہاکہ سمتھ اور وارنر آسٹریلیا کے صف اول کے کھلاڑی ہیں اس لئے ان کے انتخاب میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں کھلاڑیوں کی پابندی آئندہ برس مارچ میں ختم ہوگی جبکہ ورلڈکپ آئندہ برس مئی میں کھیلا جائے گا اس لئے ان کے انتخاب میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ مائیک ہسی نے مزید کہاکہ یہ دونوں کھلاڑی ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنے فام اور فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ بہ آسانی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریںگے۔ ورلڈکپ انگلینڈ کی میزبانی میں 2019 میں ہوگا۔