ہاکی چیمپئنز لیگ کا آج سے آغاز‘ پاکستان‘ بھارت افتتاحی میچ میں مدمقابل
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہاکی کے بڑے ایونٹ چیمپئنز لیگ کا آغاز آج سے ہوگا، افتتاحی میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔ہاکی چیمپئنز لیگ کا 37 واں اور آخری ایڈیشن نیدر لینڈز میں شیڈول ہے، بڑے مقابلے کا آغاز پاکستان بھارت زور کے جوڑ سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 18 بار مد مقابل ہوئیں جن میں سے 12 بار پاکستان جبکہ بھارت صرف 6 بار ہی جیت سکا، پاکستان کو تین بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ 14 بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔ہاکی چیمپیئنزٹرافی کا آغاز ہفتے سے ہالینڈ میں ہورہا ہے۔ ایڈیشن میں چھ ٹیمیں ان ایکشن ہونگی۔پہلے روز تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ ہالینڈ اورارجنٹائن،بیلجیئم اورآسٹریلیا کی بھی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ ایونٹ کی ٹاپ ٹو ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ایونٹ کافائنل یکم جولائی کوکھیلاجائیگا۔