• news

4 صوبوں میں حملے‘ آپریشن‘38 اہلکار‘ داعش کے23 دہشت گرد ہلاک

کابل(آئی این پی+ اے ایف پی) افغانستان میں 4مختلف صوبوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے38 اہلکار جاں بحق ہوگئے، حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کر دی۔ افغان سکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف آپریشن میں 23دہشت گرد ہلاک کر دیئے،آپریشن ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں کیا۔ آپریشن میں پناہ گاہیں بھی تباہ کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ بدھ کے دن بھی طالبان نے اپنی مختلف عسکری کارروائیوں میں انچاس سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ادھر طالبان نے قندھار کے ضلع سپن بولدک میں تعمیراتی کمپنی کے 43 ورکرز اغوا کر لئے ورکرز میں ٹیکنیکل ورکرز، کک اور ڈرائیور شامل ہیں حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن