• news

سیاست سے بے حد محبت شادی نہ کرنے کی وجہ بنی: شیخ رشید

لاہور/ راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے انٹرویو میں شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سچ پوچھیں تو مجھے سیاست اتنی پسند ہے کہ مجھے اس کے علاوہ کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔ اگر میں شادی کر لیتا تو آج یہاں نہ ہوتا۔ اس سے پہلے بھی جب ایک بار ان سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کاکہنا تھا کہ میں نے شادی نہیں کی اسی لیے کرپشن سے بچا ہوا ہوں کیونکہ بیویوں کا کرپشن میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے میری ماں ہر وقت روتی رہتی تھی لیکن میں نے خاندانی ذمہ داریاں نبھائیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے شہباز شریف سے پیسے لے کر کتاب لکھی ہے۔ اسحاق ڈار نے سیتا وائٹ معاملے میں پیسے خرچ کئے جس کا عینی شاہد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری یا فلم سٹارز کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن