سرائے مغل: 14 سے 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری سراپا احتجاج
سرائے مغل(نامہ نگار) سرائے مغل اورگردونواح میں لوڈ شیڈنگ آخری حدوں کو چھونے لگی،کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ،کاروبار تباہ ہونے سے نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ،سارا دن کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا برا حال کر دیا، عوام شدید پریشانی میں مبتلا اورواپڈا حکام کے خلاف سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو گئے، حکومت وقت سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ 14سے18گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ۔