خدمت کی سیاست شعار، قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کرینگے: سیف اللہ خالد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ ہم خدمت کی سیاست کریں گے اور قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کریں گے۔ ہم ملک سے کرپشن، توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام دلائیں گے۔ملی مسلم لیگ اب ووٹر کا تقدس پامال نہیں ہونے دے گی۔ووٹرز کو ان کے حقوق ملیں گے۔