آخرت میں جوابدہی کا احساس برائیوں سے روکتا ہے: مولانا فضل الرحمٰن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمٰن بن محمد نے جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز ذرائع سے حاصل کی ہوئی دولت دنیا و آخرت میں ذلت و رسوائی کا باعث بنتی ہے۔ انسان کا سکون اور چین غارت ہو جاتا ہے۔ آخرت میں جوابدہی کا احساس انسان کو تمام برائیوں اور غلط کاموں سے روکتا ہے۔ آج ہمارے معاشرے میں حلال و حرام کی تمیز ختم ہوتی جا رہی ہے اور ہر بندہ صرف اور صرف مال بنانے کے چکر میں سرگرداں نظر آتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حلال روزی کی تمنا کریں کیونکہ اسی میں برکت و سکون ہے۔