عوام کی نمائندگی کے دعویدار بیرون ملک جائیدادیں بنا رہے ہیں: معراج خالد
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر و امیدوار پی پی 142 چوہدری معراج خالد گجر نے کہا ہے کہ کرپٹ افراد زندگی تو پاک سرزمین میں بسر کرتے ہیں اور غریب عوام کی نمائندگی کے دعویدار ہیں لیکن یہ ملکی وسائل لوٹ کر بیرونی ممالک میں اپنی جائیدادیں بناتے ہیں حتیٰ کہ پاکستان میں ممکنہ علاج بھی بیرون ملک سے کراتے ہیں۔ ایک بیان میں چوہدری معراج خالد گجر نے کہا کہ الیکشن میں مفاد پرست سیاستدانوں کا صفایا ہو جائے گا۔