• news

نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مختلف شہروں میں یوتھ کنونشن منعقد کرینگے: انجینئر نوید قمر

لاہور(خصوصی نامہ نگار )ملی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر انجینئر نوید قمر نے اعلان کیا ہے کہ نوجوانوں کے مسائل کے حل اور ان میں شعور بیدار کرنے کے لئے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور و دیگر شہروں سمیت ملک بھر میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ پاکستان کی یوتھ مختلف صلاحیتوں سے مالامال ہے۔اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے مطابق دنیا میں پاکستان کا شمار سب سے زیادہ نوجوان آبادی رکھنے والے ممالک میں ہوتا ہے. یقینا یہ نوجوان پاکستان کی قوت ہیں مگر بد قسمتی سے نوجوانوں کی ان صلاحیتوں کو ملک کی ترقی کیلئے صحیح معنوں میں استعمال نہیں کیا جا رہا۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں میں بتدریج مایوسی اور غربت کی شرح میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن