امیدواروں سیاسی قائدین کو مکمل سیکورٹی دی جائے : الیکشن کمشن کا چیف سیکرٹریز کو مراسلہ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے ملک بھر میں انتخابی عملے، امیدواروں اور سیاسی قائدین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا ،ملک بھر میں دس ہزار سے زائدسیاستدانوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی۔ عام انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے جلد لگائے جائیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو بھی سکیورٹی دی جائے۔الیکشن کمشن نے اپنے مراسلے میں کہا چاروں حکومتیں امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کریں۔ امیدواروں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے۔ الیکشن کمشن کی ہدایات کی رو سے عمران خان، شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان سمیت ملک بھر میں دس ہزار سے زائد سیاستدانوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
الیکشن کمشن