• news

بھارت : انتہا پسند ہندو آپے سے باہر‘ گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر بزرگ مسلمان پر تشدد شدید زخمی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں انتہا پسند ایک بار پھر بے قابو ہو گئے، اتر پردیش میں ہندو غنڈوں نے گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر 65 سالہ مسلمان شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔اترپردیش میں 45 سالہ شخص کی تشدد سے ہلاکت کے بعد ایک اور واقعہ پیش آیا جب انتہا پسند ہندوو¿ں نے ضلع ہاپر میں 65 سالہ مسلمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں ہندو نوجوانوں کو معمر شخص سمیع الدین پرلاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معمر شخص اپنے کھیتوں میں گائے ذبح کر رہا تھا۔ ملزم فرار ہوگئے۔ بھارت میں ایک ہفتے کے دوران گائے ذبح کرنے کے الزام میں مسلمانوں پر تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 45 سالہ قاسم انتہا پسندوں کے بہیمانہ تشدد سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا تھا۔
بھارت‘ تشدد

ای پیپر-دی نیشن