• news

جاپانی کھلاڑی سینیگال کیخلاف کامیابی کیلئے قد ‘وزن بڑھائیں : کوچ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جاپان فٹ بال ٹیم کے کوچ اکیرا نشینو نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو سینیگال کے خلاف کامیابی کیلئے اپنا دماغ لڑانا چاہئے ۔ حریف ٹیم کے کھلاڑی جسمانی طور پر جاپانی ٹیم سے زیادہ بہتر ہیں ۔ کھلاڑی قد اور وزن بڑھانے میں ناکام رہے ہیں ۔انہیں پانچ سینٹی میٹر قداور پانچ کلوگرام وزن بڑھانا چاہئے ۔ اگر ہم فزیکل کمزور ہوئے تو ناکام ہو سکتے ہیں ۔کھلاڑیوں کو چاہئے کہ اٹیکنگ کھیل کھیلیں ‘ہمیں حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے دماغ لڑانا ہونگے ۔ کھلاڑیوں کو گیندکو آگے لے جانے کیلئے طریقے سوچنے ہونگے ۔ سینیگال کے کھلاڑیوں کو روکنا ممکن ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن