• news

فلم ’’شور شرابہ‘‘ کی ریلیز میں ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے تاخیر ہوئی : سہیل خان

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلمساز ادارے سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’شور شرابہ‘‘ 29 جون کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ یہ بات فلم کے پروڈیوسر سہیل خان نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹیکنیکل پرابلم کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوئی۔ اب وہ پرابلم ختم ہو گئی ہے اور فلم نمائش کے لئے تیار ہیں اور 29 جون کو ریلیز کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’شور شرابہ‘‘ عوام کی فلم ہے۔ ایک میوزیکل مصالحہ کمرشل پاکستانی فلم جس میں سینئر ایکٹرز مصطفیٰ قریشی، بہار بیگم، نشو پہلی دفعہ ینگ ایکٹرز کے ساتھ ڈیجیٹل سینما میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم شور شرابہ سینئر اور نئے فنکاروں کا حسین امتزاج ہے۔ فلم کا میوزک بہت سریلا ہے۔ سکرپٹ بہت منفرد ہے۔ امید ہے کہ یہ فلم لوگوں کو پسند آئے گی اور فلم انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن