فیصل آباد : جائیداد کا تنازعہ باپ نے بیٹے کو قتل کردیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جائیداد کے تنازعہ پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی اکبر چوک میں پلازہ کے مالک رانا جمیل کا اپنے بیٹے رانا خالد کے ساتھ پلازہ کی فروخت پر تنازعہ چل رہا تھااسی بنا پر رانا جمیل نے گولیاں مار کر اپنے بیٹے رانا خالد کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔