• news

کراچی:ملیر میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

کراچی (صباح نیوز)کراچی میں ملیر میمن گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق شخص کی شناخت ثنا اللہ کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا تھا۔
کراچی‘ حادثہ

ای پیپر-دی نیشن