• news

کلثو نواز کے بارے میں میرے نام سے منسوب پیغام غلط ہے، فاروق بنگش کا تردیدی ویڈیو پیغام جاری

لندن (آئی این پی) برطانیہ میںمقیم پاکستانی شہری فاروق بنگش نے اپنے نام سے منسوب بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والوں نے غلط کیا، میرا اس پیغام سے کوئی تعلق نہیں، میں بیگم کلثوم نواز کا بے حد احترام کرتا ہوں ۔ ہفتہ کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں فاروق بنگش نے کہا کہ میں سختی سے اس کی تردید کرتا ہوں ۔ میرا کوئی ایسا پیغام نہیں ہے میں نے زندگی میں کبھی بیگم کلثوم نواز کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے اور نہ کروں گا ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت دے ۔

ای پیپر-دی نیشن