نہر میں گرنے سے بھائی جاں بحق، بہن کو بچالیا گیا
سوات(نامہ نگار)سوات کے علاقے ننگولئی میں معصوم بہن بھائی نہر میں گرنے سے بھائی جاں بحق ہوگیا جبکہ بہن کو تشویشناک حالت میں بچالیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں پانچ سال کی عمر کا حمزہ ولد احمد زیب اور اس کی بہن عروج جس کی عمر 4 سال بتائی جاتی ہے، کھیلتے ہوئے گھر کے قریب نہر میں گرگئے ، موقع پر موجود لوگوں نے دونوں معصوم بچوںکو بچانے کی کوشش کی اور دونوںکو نہر سے نکالا لیکن اس دوران معصوم حمزہ جاں بحق ہوچکا تھا جبکہ بچی عروج پانی پیٹ میں جانے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوچکی تھی جس کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بعد ازاں معصوم حمزہ کو اشکبار آنکھوں کے سامنے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔