• news

جمشید دستی کنگال‘ عائشہ نذیر جٹ امیر ترین امیدواروں میں شامل‘ شاہ محمود بھی کروڑ پتی

مظفرگڑھ + پشاور + گگو منڈی (صباح نیوز + نامہ نگار) جعلی ڈگری سے شہرت حاصل کرنے والے جمشید دستی نے آئندہ انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو غریب ترین امیدوار ظاہر کردیا۔جمشید دستی کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی میں انہوں نے کوئی بھی اثاثے ظاہر نہیں کیے اور بتایا کہ ان کے پاس گھر سے لے کر موٹر سائیکل تک کچھ بھی اپنے نام نہیں ہے۔ جمشید دستی پہلی مرتبہ 2008 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات کے لیے جمشید دستی نے قومی اسمبلی کے حلقہ 177، 182، 183، 184، 185، اور 189 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 276 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کے اثاثے بھی منظر عام پر آگئے جن کے مطابق پرویزخٹک12 کروڑ 96لاکھ 46 ہزار روپے زرعی زمین کے مالک ہیں۔دستاویزات کے مطابق پرویزخٹک حیات آباد میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اور 2012 ماڈل کی گاڑی کے مالک ہیں جس کی ملکیت 13 لاکھ 67ہزار روپے ہے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی اہلیہ 53 تولے سونے کی مالک ہیں جبکہ پرویز خٹک خود12کروڑ 96 لاکھ 46ہزارروپے زرعی زمین کے مالک ہیں۔پرویزخٹک کے اثاثہ جات کی تفصیل کے مطابق انہوں نے2کروڑ52 لاکھ روپے قرض کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ پرویزخٹک نے ایک دوست کو40 لاکھ روپے قرضہ بھی دیا ہے۔ گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق این اے 162 کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیر ترین امیدواران میں شامل ۔اندرون و بیرون ملک اثاثوں کی مالیت ایک ارب 30کروڑ سے بھی زائد الیکشن کمیشن کو دی گئی۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے اور ان کے ڈیرہ اسمعیل خان میں 2 گھروں کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔ مولانا فضل الرحمان 7 لاکھ روپےمالیت کے 5 مرلے کے پلاٹ کے بھی مالک ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس 9 لاکھ 50 ہزار روپے کے زیورات ہیں۔ تفصیل کے مطابق عائشہ نذیر جٹ کے اندرون ملک اثاثوں کی مالیت تین کروڑ 20لاکھ روپے ہے برطانیہ میں فلیٹ اور سعودی عرب میں کنٹریکشن کمپنی میں 18کروڑ 83لاکھ کی حصہ دار ہیں فرنیچر زیورات کی مالیت 40لاکھ سے زائد اور پاکستانی بنکوں میں دو لاکھ 79ہزار کا بنک بیلنس موجود ہے جبکہ برطانوی بنکوں میں ایک لاکھ 14ہزار 468پونڈ جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 14لاکھ 46ہزار 811روپے بنتے ہیں موجود ہیں عائشہ نذیر جٹ نے اپنے تمام اثاثہ جات کو اپنے خاوند کے ساتھ مشترکہ ظاہر کیا ہے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی بھی کروڑ پتی نکلے، شاہ محمود قریشی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی فارم میں جمع کروائی گئی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ ان کے ملتان میں دو، لاہور میں ایک گھر، ایک فلیٹ اور اسلام آباد میں بھی ایک گھر ہے۔ شاہ محمود قریشی کے زیرکفالت افراد کی تعداد تین ہے۔ شاہ محمود قریشی کے لندن میں غیرملکی اکا¶نٹ میں 88 ہزار پا¶نڈ ہیں جبکہ ان کی بیوی کے غیرملکی اکا¶نٹ میں 26 ہزار 512 پا¶نڈ موجود ہیں۔ کاغذات نامزدگی میں اپنی تعلیمی قابلیت بی اے ظاہر کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے ڈی ایچ اے بہاولپور میں دو پلاٹس کی مالیت 52 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جبکہ شاہ محمود قریشی نے اپنی اہلیہ کو لاہور میں تاج باغ کے علاقہ میں ساڑھے چھ مرلہ کا پلاٹ تحفہ میں دیا ۔لاہور کے علاقہ گلبرگ میں واقع گھر کی مالیت چھ کروڑ 50 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جبکہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں واقع ایک کروڑ روپے مالیت کا گھر اپنے بیٹے کو تحفہ میں دیا ہے۔
اثاثے

ای پیپر-دی نیشن