• news

آف شور کمپنیاں: زلفی بخاری والد کے ہمراہ آج نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری اور انکے والد آف شور کمپنیوں کے کیس میں (آج) پیر کو نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے۔ اتوار کو نیب ذرائع کے مطابق تین روز قبل نیب راولپنڈی کی طرف سے زلفی بخاری اور ان کے والد کو آف شور کمپنیوں کے کیس میں طلبی کے نوٹسز ارسال کیے گئے تھے اور دونوں باپ بیٹے کو 25جون صبح 10بجے نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق زلفی بخاری اپنے والد کے ہمراہ آج (پیر ) کو نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے۔ نیب کی طرف سے زلفی بخاری اور انکے والد کو تحریری سوالنامہ دیا جائیگا اور زبانی سوالات بھی پوچھے جائیں گے۔ دونوں باپ بیٹا تفتیشی ٹیم کو مطمئن کرنے تک نیب کے دفتر میں موجود رہیں گے۔
زلفی بخاری/ پیش

ای پیپر-دی نیشن