• news

تحریک انصاف جھوٹ کا منبع ، عمران نے ٹکٹ بیچنے کا کاروبار شروع کیا: جاوید ہاشمی

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے عمران خان جھوٹا ہے، ، تحریک انصاف جھوٹ کا منبع ہے، عمران خان نے ٹکٹیں بیچنے کا کاروبار شروع کیا آج بھی وہاں منڈی لگی ہوئی ہے، عمران خان کو پچاس سالہ پراپیگینڈہ کا پروگرام ملا ہے ، چیف جسٹس کو کہا آپ سے زیادہ کرسی کا احترام کرنا جانتا ہوں،، نواز شریف اور مریم نواز گھر بیٹھ جاتے تو جمہوریت کی جنگ جی ٹی روڈ پر ختم ہو جاتی، پارٹی نے ٹکٹ جاری نہیں کیا اگر کر دیتے تو باآسانی الیکشن جیت جاتا، تاہم پارٹی کے ہر فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ میں پارٹی فیصلوں کا احترام کرتا ہوں‘ پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تو الیکشن نہیں لڑ رہا ہوں۔ میں حلقہ کی بجائے اب ملکی سیاست کرونگا، میری حمایت طارق رشید اور جاوید شاہ کو حاصل رہے گی۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں تحریک انصاف جیسی منظم جھوٹ بولنے والی جماعت نہیں ملے گی، جو شخص تحریک انصاف میں شامل ہو جائے وہ چاہے جتنا کرپٹ ہو پاک صاف ہو جاتا ہے اور جو پارٹی چھوڑ دے تحریک انصاف والے اسکی جوں تک گن کر بتاتے ہیں، عمران خان کے ارد گرد لوٹ کھسوٹ کے سمبل آکر بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں نے قربانی دے کر عمران خان کو سینٹ اور اسمبلی نہیں توڑنے دی، میرا مشن جمہوریت کی بقا ہے، انہوں نے کہا اب جو پارلیمنٹ بننے جارہی ہے اس کا قبل از انتخابات دھاندلی کر کے بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، کمزور پارلیمنٹ وجود میں لائی جائیگی تاہم پھر بھی خواہش ہے جمہوری عمل جاری رہنا چاہئے اور انتخابات کا میدان سجنا چاہئے، اداروں نے پورا زور لگا دیا مسلم لیگ ن نے بڑا کڑا وقت گزارا، نواز شریف کا احتساب لازمی ہونا چاہئے لیکن یہ عین موقع پر انتقام لیا جا رہا ہے۔
جاوید ہاشمی

ای پیپر-دی نیشن