• news

تحریک انصاف نے قومی صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی‘ کئی حلقوں میں یوٹرن ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج جاری

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیشن رپورٹ) تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے اپنے قومی اور صوبائی امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق سابق لسٹ میں چند بڑی تبدیلیاں کردی گئی ہیں جن میں وہاڑی سے نذیر جٹ کی صاحبزادی عائشہ نذیر جٹ سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا۔ قومی اسمبلی کی 272 میں سے 229 حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔ خیبر پی کے میں 99 میں سے 90 اور پنجاب کے 238 حلقوں کیلئے امیدواروں کا تعین کردیا گیا۔ سندھ کے 79، بلوچستان کے 36 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی مکمل ہوگئی۔ اسلام آباد کی تینوں نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا گیا اور فاٹا کے 11 حلقوں میں بھی امیدوار کھڑے کئے گئے ہیں۔ این اے 162 وہاڑی سے عائشہ نذیر جٹ سے ٹکٹ واپس لیکر خالد محمود چوہان کو دیدیا گیا جبکہ نذیر جٹ کا پی پی 229 وہاڑی کا ٹکٹ ہمایوں افتخار چشتی کو مل گیا۔ این اے 74 سیالکوٹ میں بیرسٹر منصور کو جاری ٹکٹ روک لیا گیا، آئندہ ایک دو روز میں سابق اولمیپئن آصف باجوہ یا چوہدری غلام عباس میں سے کسی ایک کو ٹکٹ ملے گا ۔ این اے 81 اور پی پی 57 کے ٹکٹ بھی واپس لے لئے گئے۔ این اے 81 میں خواجہ صالح سے ٹکٹ واپس لیکر صدیق مہر کو دے دیا۔ پی پی 57 سے نعمان چٹھہ سے ٹکٹ واپس لیکر چودھری محمد علی کو دیدیا گیا۔ این اے 123 لاہور سے مہر واجد عظیم امیدوار ہونگے۔ مردان سے علی محمد خان کو بھی قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے علی محمد خان اور عامر لیاقت کو ٹکٹ جاری کردیا۔ علی محمد خان این اے 22 مردان سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ عامر لیاقت حسین این اے 245 کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ ملتان کے حلقہ این اے 154 سے سکندر بوسن کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے۔ این اے 10 شانگلہ سے نواز خان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ چودھری نثار کے مقابلے میں غلام سرور این اے 59 اور این اے 63 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ لودھراں سے علی ترین کی جگہ میاں محمد شفیق ارائیں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں کیلئے تحریک انصاف نے امیدوار نامزد کر دئیے۔ این اے 181 پر غلام مصطفی کھر اور این اے 182 سے تہمینہ دستی پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔ این اے 183 سے ملک رفیق کھر اور این اے 184 پر زہرہ باسط بخاری پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گے۔ لاہور کے حلقہ پی پی 163 سے بلال اسلم کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ پی پی 166 سے عبدالکریم کلواڑ، پی پی 167 سے نذیر احمد چوہان، پی پی 168 سے فیاض بھٹی کو ٹکٹ دئیے گئے۔ پی ٹی آئی نے پی پی 153 اور 145 سے کسی کو ٹکٹ نہیں دئیے۔ این اے 185 پر معظم جتوئی، این اے 186 سے عامر طلال گوپانگ امیدوار ہونگے۔ بوریوالا سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تحرےک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ اےن اے 162 اور صو بائی اسمبلی کے دونوں حلقوں پی پی 230 اور پی پی 229 کے ٹکٹ منسوخ کر کے نئے ٹکٹ جاری کردئےے۔ نوٹےفکےشن کے مطابق اےن اے 162 سے خالد محمود چوہان جبکہ صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 230 سے خالد نثار ڈوگر اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 229 سے ہماےوں افتخار چشتی پاکستان تحرےک انصاف کے امےدوار ہونگے۔ نوشہرہ ورکاں سے نامہ نگار کے مطابق پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر یوٹرن لیا اور پی پی 64 میں ٹکٹ چودھری عرفان بشیر گجر سے واپس لیکر سابق ایم پی اے چودھری خالد پرویز ورک کو دیدیا۔ اپنے سٹاف رپورٹر سے کے مطابق تحرےک انصاف نے قومی اسمبلی کے 12 حلقوں مےں جنرل سےٹ پر خواتےن کو ٹکٹ جاری کردئیے۔ لاڑکانہ اور مظفر گڑھ سے دو، دو خواتےن کو ٹکٹ دئیے گئے۔ این اے 72 سےالکوٹ سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،این اے 90 سرگودھا سے نادےہ عزےز، این اے 115 جھنگ سے غلام بی بی بھروانہ ، این اے 168 بہاولنگر سے فاطمہ طاہر چےمہ، این اے 173 بہاولپور سے خدےجہ عامر، این اے 182 مظفر گڑھ سے تہمےنہ دستی، این اے 184 مظفر گڑھ سے سےدہ زہرہ باسط بخاری، این اے 191 ڈےرہ غازےخان سے زرتاج گل، این اے 200 لاڑکانہ سے حلےمہ بھٹو، این اے 201 لاڑکانہ سے قرة العےن، این اے 202 قنبر شہزاد سے فلائٹ لےفٹننٹ (ر) مسرت شاہ، این اے 211 نوشہرو فےروز سے غزالہ حسےن کو ٹکٹ جاری کردئیے گئے۔ تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان کو این اے 35 بنوں، این اے 53اسلام آباد، این اے 95 مےانوالی، این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے ٹکٹ دئیے گئے ہیں۔ سابق وزےر اعلیٰ کے پی کے پروےز خٹک کو این اے 25 نوشہرہ ، ائر مارشل (ر) محمد اصغر خان کے صاحبزادے علی اصغر خان کو این اے 15 اےبٹ آباد ، شہر ےار آفرےدی این اے 32 کوہاٹ، مےر علی احمد زہریNA 272 لسبےلہ ، محمد قاسم خان سوری NA 265 کوئٹہ ، سابق وفاقی وزےر سردار ےار محمد رندNA 260 نصےر آباد کم کچھی کم جھل مگسی سے ٹکٹ مل گئے ۔ساہیوال/ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالہ سے پی ٹی آئی کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور این اے 92کا ٹکٹ تبدیل کر دیا گیا، ظفر احمد قریشی کی بجائے صاحبزادہ قاسم سیالوی کو ٹکٹ الاٹ کر دیا۔ تحرےک انصاف کے قومی اسمبلی کےلئے جاری کردہ ٹکٹوں کی تفصےل ےہ ہے خےبر پی کے و فاٹا NA 1 چترال عبداللطےف،NA 2 سوات ڈاکٹر حےدر علی خان ،NA 3 سوات سلےم رحمٰن ، NA 4 سوات مراد سعےد ، NA 5 اپردےر صاحبزادہ صبغت اللہ ،NA 6 لوئر دےر محبوب شاہ ،NA7 لوئر دےر محمد بشےر خان ، NA8 مالاکنڈ جنےد اکبر ،NA9 بونےر شےر اکبر خان،NA 10 شانگلہ نواز محمود،NA 11 کوہستان کم لوئر کوہستان کم کولائی پلاس کوہستان ملک حاجی اورنگزےب ، NA12 بٹگرام محمد نواز خان،NA 13 کا فےصلہ نہ ہوسکا ،NA14 مانسہرہ زرگل خان ، NA15 اےبٹ آباد علی اصغر خان ،NA 16 اےبٹ آباد علی خان جدون ، NA17 ہری پور عمر اےوب خان ،NA 18 صوابی اسد قےصر ،NA 19 صوابی عثمان خان ترکئی ، NA 20 مردان مجاہد علی ،NA 21 مردان محمد عاطف،NA 22 مردان علی محمد خان،NA 23 چارسدہ ملک انور تاج،NA 24 چارسدہ فضل محمد خان ، NA25 نوشہرہ پروےز خٹک ، NA26 نوشہرہ عمران خٹک ،NA27 پشاور نور عالم خان ، NA28 پشاورارباب عامر اےوب ، NA29 پشاورناصر خان موسٰی زئی ،NA30 پشاور شےر علی ارباب،NA 31 پشاورشوکت علی،NA 32 کوہاٹ شہرےار آفرےدی،NA 33 ہنگو خےال زمان،34 NA کرک شاہد احمد ،NA 35 بنوں عمران احمد خان نےازی،NA 36 فےصلہ نہ ہوسکا،NA 37 ٹانک حبےب اللہ خان ، NA 38 ڈےرہ اسمعٰےل خان علی امےن گنڈا پور ،NA 39 ڈےرہ اسمعٰےل خان محمد ےعقوب شےخ ، NA40 قبائلی علاقہ گل داد خان ،NA41 قبائلی علاقہ گل ظفر خان ، NA 42 قبائلی علاقہ ساجد خان ، NA43 قبائلی علاقہ نورالحق القادری،NA 44 محمد اقبال آفرےدی ،NA 45 سےد جمال ، 46 NA قبائلی علاقہ سےد اقبال مےاں ،NA 47 قبائلی علاقہ جواد حسےن،NA 48 اورنگزےب خان،NA 50 فےصلہ نہ ہوسکا ،NA 51 قےصر جمال کو ٹکٹ جاری کئے گئے اسلام آباد فےڈرل کےپےٹل اےرےا کے حلقہNA 52 راجہ خرم نواز ، NA 53 عمران احمد خان نےازی ، NA 54 اسد عمر شامل ہےں پنجاب سے NA - 55 اٹک مےجر (ر) طاہر صادق ،NA 56 اٹک مےجر (ر) طاہر صادق ،NA 57 راولپنڈی صداقت علی عباسی ،NA 58 راولپنڈی چوہدری محمد عظےم ، NA 59 راولپنڈی غلام سرور خان ، NA 61 راولپنڈی عامر محمود کےانی ،NA 63 غلام سرور خان ، NA64 چکوال غلام عباس،NA 65 کا فےصلہ نہ ہوسکاNA 66 جہلم چوہدری فرخ الطاف ،NA - 67 جہلم چوہدری فواد حسےن ، NA 70 گجرات سےد فےض الحسن ،NA 72 سےالکوٹ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ،NA 73 سےالکوٹ محمد عثمان ڈار ،NA 74 سےالکوٹ غلام عباس ،NA 75 سےالکوٹ علی اسجد ملہی ، NA 76 سےالکوٹ محمد اسلم ، NA 77 نارووال مےاں محمد رشےد ، NA 78 نارووال ابرارلحق ، NA 79 گوجرانوالہ محمد احمد چٹھہ،NA 80 گوجرانوالہ طارق محمود ،NA 81 گوجرانوالہ چوہدری محمد صدےق ، NA 82 گوجرانوالہ علی اشرف مغل ، NA 83 گوجرانوالہ رانا نزےراحمد خان ،NA 84 گوجرانوالہ چوہدری بلال اعجاز ، NA 85 منڈی بہاﺅلدےن حاجی امتےاز احمد چوہدری ، NA 86 منڈی بہاﺅلدےن نزرمحمد گوندل ،NA 87 حافظ آبادچوہدری شوکت علی بھٹی ،NA 88 سرگودھا ندےم افضل گوندل ، NA 89 سرگودھااسامہ احمد مےلا ،NA 90 سرگودھا نادےہ عزےز ، ، NA 91 سرگودھا چوہدری عامر سلطان چےمہ ، NA 92 سرگودھا محمد قاسم سےالوی ، NA 93 خوشاب عمر اسلم خان ، NA 94 خوشاب محمد احسان اللہ ٹوانہ ،NA 95 مےانوالی عمران احمد خان نےازی ، NA 96 مےانوالی امجد علی خان،NA 97 فےصلہ نہ ہوسکا ،NA 98 بھکر ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ ،NA 100 بھکر چنےوٹ ذوالفقار علی شاہ ، NA 101 فےصل آباد ظفر ذوالقرنےن ساہی ، NA 102 فےصل آباد ملک نواب شےر وسےر ، NA 103 فےصل آباد محمد سعداللہ ، NA 104 فےصل آباد سردار دلدار احمد چےمہ ، NA 105 فےصل آباد رانا آصف توصےف ، NA 106 فےصل آباد نثار احمد ،NA 107 فےصل آباد فےصلہ نہ ہوسکا ،NA 108 فےصل آباد فرخ حبےب،NA 109 فےصل آباد فےض اللہ ، NA 110 فےصل آباد راجہ رےاض احمد ، NA 111 ٹوبہ ٹےک سنگھ اسامہ حمزہ ،NA 112 ٹوبہ ٹےک سنگھ چوہدری محمد اشفاق ، NA 113 ٹوبہ ٹےک سنگھ رےاض فتےانہ ، NA 114 جھنگ محمد محبوب سلطان ، NA 115 جھنگ غلام بی بی بھروانہ ، NA116 جھنگ محمد امےر سلطان ، NA 117 ننکانہ صاحب چوہدری بلال احمد ورک ، NA 118 ننکانہ صاحب اعجاز احمد شاہ ،119 NA شےخوپورہ راحت امان اللہ بھٹی ، NA 120 شےخوپورہ علی اصغر مانڈا ، NA 121 شےخو پورہ محمد سعےد ورک ، NA 122 شےخو پورہ علی سلےمان،NA 123 لاہور مہر واجد عظےم ، NA 124 لاہور محمد نعمان قےصر ، NA 125 لاہور ڈاکٹر ےاسمےن راشد ،NA 126 لاہورمحمد حماد اظہر ، NA 127 لاہور جمشےد اقبال ، NA 128 لاہور چوہدری اعجاز احمد ڈےال ، NA 129 لاہور عبدالعلےم خان ، NA 130 لاہور شفقت محمود ، NA 131 لاہور عمران احمد خان نےازی ، NA 132 لاہور چوہدری محمد منشا سندھو ،NA 133 لاہور اعجاز احمد چوہدری ،NA 134 لاہور ملک ظہےر عباس ،NA 135 لاہور ملک کرامت علی ، NA 136 لاہور ملک اسد علی ، NA 137 قصورسردار آصف علی ڈھولہ ،NA 138 قصورراشد طفےل ،NA 142 اوکاڑہ راﺅ حسن سکندر،NA 143 اوکاڑہ گلزار سبطےن شاہ ،NA145 محمد شاہ کھگہ ، NA 146 پاکپتن مےاں محمد امجد جوئےہ ، NA 147 ساہےوال چوہدری نورےز شکور خان ، NA 148 ساہےوال ملک محمد ےار ڈھکو ، NA 149 ساہےوال رائے محمد مرتضیٰ اقبال ،NA 150 خانےوال اےم رضا حےات ہراج ، NA 151 خانےوال احمد ےار ہراج ، NA 152 خانےوال ظہور حسےن قرےشی ، NA 153 خانےوال ملک غلام مرتضیٰ ، NA 155 ملتان ملک محمد عامر ڈوگر ، NA 156 ملتان مخدوم شاہ محمود قرےشی ، NA 157 ملتان مخدوم زادہ محمد زےن حسےن قرےشی ، NA 158 ملتان محمد ابراہےم خان ،NA 159 ملتان رانا محمد قاسم نون ، NA 162 وہاڑی خالد محمد چوہان ، NA 163 وہاڑی اےم اسحقٰ± خان خاکوانی ، NA 164 وہاڑی طاہر اقبال ، NA 165 وہاڑی اورنگزےب خان کھچی،NA 166 سےد محمد اصغر ، NA 167 بہاولنگر مےاں مممتاز احمد متےانہ ، NA 168 بہاولنگر فاطمہ طاہر چےمہ ،NA 170 بہاولپور محمد فاروق اعظم ملک ، NA 171 بہاولپورچوہدری نعےم الدےن وڑائچ ، NA 173 بہاولپور خدےجہ عامر،NA 174 مخدوم سےد سمےع اللہ حسن گےلانی ، NA 175 رحےم ےار خان مبےن عالم،NA 176 مخدوم خسرو بختےار ، NA 177 رحےم ےار خان مخدوم خسرو بختےار ، NA 179 رحےم ےار خان جاوےد اقبال، NA 180 رحےم ےار خان رےاض محبوب ،NA181 مظفر گڑھ ملک غلام مصطفیٰ کھر،NA 182 تہمےنہ دستی ، NA 183 ملک محمد رفےق کھر ،NA 184 مظفر گڑھ سےدہ ظاہرہ باسط بخاری ، NA 185 مظفر گڑھ محمد معظم علی خان ، NA 186 مظفر گڑھ عامر طلال خان ، NA 188 لےہ ملک نےاز احمد جھکڑ ، NA 189 ڈےرہ غازےخان خواجہ شےراز محمود ، NA 190 ڈےرہ غازےخان ذوالفقار خان کھوسہ ،NA 191 ڈےرہ غازےخان زرتاج گل ، NA 192 ڈےرہ غازیخان سردار محمد خان لغاری ، NA 193 راجن پور سردار محمد جعفر خان لغاری ، NA 194 راجن پور سردار نصراللہ خان درےشک ،NA 195 راجن پور سردار رےاض محمود خان مزاری ، NA 196 جےکب آباد محمد مےاں سومرو،NA 200 لاڑکانہ حلےمہ بھٹو ، NA 201 لاڑکانہ قرة العےن ، NA 202 قنبر شاہ فلائٹ لےفتننٹ (ر) مسرت شاہ ، NA 203 قنبر شاہ سخاوت علی ،NA 206 سکھر سےد طاہر حسےن شاہ ،NA 207 سکھرمبےن احمد ،NA 211 نوشہرو فےروز غزالہ حسےن ، NA 213 شہےد بے نظےر آباد فرخ احمد چانڈےو ، NA 214 شہےد بے نظےر آباد گل محمد رند ، NA 215 سانگھڑ مشتاق ،NA 218 مےر پورخاص سےد ممتاز علی شاہ ، NA 220 عمر کوٹ مخدوم شاہ محمود قرےشی ، NA 221 تھرپارکر مخدوم شاہ محمود قرےشی ، NA 223 مٹےاری رمےش کمار ، NA 225 حےدرآباد خواند بخش غلام محمد جا ہےجو ،NA 226 حےدر آباد جمشےد علی شےخ ، NA 227 حےدر آبادکےو محمد حاکم ، NA 232 ٹھٹھہ ارسلان بخش بروہی ،NA 233 جامشورو ملک پہار خان ، NA 234 دادولےاقت علی جتوئی ،NA 235 دادو کرےم علی جتوئی ، NA 236 ملےر مسرور علی ، NA 237 ملےر کےپٹن (ر)جمےل احمد خان ،NA 238 ملےر نعےم عادل شےخ ، NA 239 کورنگی کراچی محمد اکرم ، NA 240 کورنگی کراچی فرخ منظور ، NA 241 کورنگی کراچی فہےم خان ، NA 242 کراچی اےسٹ سےف الرحمٰن ، NA 243 کراچی عمران احمدخان نےازی ،NA 244 کراچی اےسٹ سےد علی حےدر زےدی،NA 245 کراچی عامر حسےن ،NA 246 کراچی ساﺅتھ عبدالشکور شاد ،NA 247 کراچی ڈاکٹر عارف علوی ،NA 248 کراچی وےسٹ سردار عزےز ، NA 249 کراچی فےصل واوڈا ،NA 250 کراچی عطااللہ ، NA 251 کراچی محمد اسلم ، NA 252 کراچی آفتاب جھنگار ، NA 253 محمد اشرف جبار ، NA 254 کراچی سےنٹرل محمد اسلم خان ، NA 255 کراچی محمود بقےع مولوی NA 256 کراچی محمد نجےب ہارون کو ٹکٹ دئے گئے جبکہ بلوچستان سے NA 257 قلعہ سےف اللہ محمد امےن خان جوگےزئی ،NA 258 لورالائی سردار قربان غرشےن ،NA 259 ڈےرہ بگتی بابر مرغزانی ، NA 260 نصےر آباد سردار ےار محمد رند ، NA 263 قلعہ عبداللہ نصےب اللہ ، NA 264 کوئٹہ سردار عاطف علی سنجرانی ، NA 265 کوئٹہ محمد قاسم خان سوری ،NA 266 کوئٹہ زےن اللہ عابدی خان خلجی ،NA 267 مستان شہےد سکندر آباد قلات مےر تاج محمد ،NA 268 چاغی سردار اونگزےب ، NA 269 خضدار شفےق الرحمٰن ،NA 272 لسبےلہ گوادر مےرعلی احمدزہری کو ٹکٹ جاری کردئیے گئے ۔
تحریک انصاف/ ٹکٹ

لاہور/ اسلام آباد (سید عدنان فاروق+ عزیز علوی) تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری ہونے کے بعد بھی ٹکٹ کے حصول میں ناکام رہنے والوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کے رہنما ایک دو سرے کے آمنے سامنے کھڑے ہوگئے، تحریک انصاف کی حتمی فہرست میں عبدالعلیم خان کے حمایت یافتہ امیدوار ایڈجسٹ ہونے میں کامیاب رہے جبکہ ولید اقبال کی جانب سے لاہور میں مختلف کارکنوں کو ٹکٹ نہ دینے کے معاملہ پر اشاروں کنایوں سے صدر سنٹرل پنجاب پر تنقید اور مختلف کارکنوں کو ٹکٹ نہ دینے کا بھی ذمہ دار ٹھہرا دیا، لاہور کی پی پی 153 سے اختلافات کے باعث امیدواروںکا اعلان نہیں کیا جا سکا جبکہ پی پی 163سے بلال احسن کو ٹکٹ دیدیا گیا، ولید اقبال اس حلقہ سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے کوشاں تھے۔ تحریک انصاف کے قریبی ساتھی مہر واجد سے پی پی 152 کی ٹکٹ واپس لیکر انہیں این اے 123 سے الیکشن لڑنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ اب ارشاد ڈوگر پی پی 152 سے امیدوار ہونگے۔ پی پی 161سے ملک جہانگیر حسین، پی پی 164 سے یوسف علی بلے کے نشان پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔ این اے 133 سے امیدوار اعجاز احمد چوہدری اپنے ساتھیوں تحریک انصاف لاہور کے سابق صدر شبیر سیال اور فیاض بھٹی کو ٹکٹ دلوانے کی جنگ ہار گئے یہاں بھی عبدالعلیم خان کے حمایت یافتہ پی پی 166سے عبدالکریم کلواڑ اور پی پی 167سے نذیر احمد چوہان کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ پی پی 168 اور پی پی 169سے بالترتیب فیاض بھٹی، نقاش سلیم، جبکہ پی پی 170 محمد امین سے ٹکٹ لیکر مسز فرحت امین کو جاری کر دیا گیا۔ حتمی لسٹ میں پی پی 148سے کسی امیدوار کا نام شامل نہیں جبکہ اس سے قبل اس حلقہ سے آجاسم شریف کا نام دیا گیا تھا۔ لاہور سے پی پی 144 سے چودھری خالد محمود ایڈووکیٹ، پی پی 146 زمان نصیب، محمد طارق سادات، پی پی 147، زبیر خان نیازی پی پی 149 چودھری محمد اصغر پی پی 150، میاں اسلم اقبال پی پی 151، پی پی 154 سے حافظ منصب اعوان، پی پی 155 جاوید انور اعوان، پی پی 156 میاں افتخار، پی پی 157 محمد شعیب صدیقی، پی پی 158 عبدالعلیم خان، پی پی 159 مراد راس، پی پی 160 میاں محمود الرشید،پی پی 162 عبدالعلیم خان، پی پی 165 محمد یوسف، پی پی 171 جاوید عمر، پی پی 172خالد محمود، پی پی 173 ملک سرفراز کھوکھر کے ٹکٹوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد سے عزےز علوی کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد مےں تحرےک انصاف قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں مےں اےک بھی خاتون امےدوار کو ٹکٹ نہ دے سکی جن حلقوں مےں ٹکٹ دیئے گئے کئی جگہ مقامی رہنماﺅں اور کارکنوں مےں شدےد سےاسی لفظی جھڑپےں جاری ہےں کہےں گلے شکوﺅںکے انبار ہےں کہےں ےہ آواز سنائی دے رہی ہے کےا ہم غلام ہےں کےا ہمےں سےاسی شعور نہےں ہمارے حلقوں مےں پےرا شوٹر کےوں بھےجے گئے کوئی فرےاد کر رہا ہے۔ شےخ رشےد اور فےاض الحسن چوہان مےں جاری سردجنگ کی برف پگھلنے لگی ہے 30 جون کو شےخ رشےد صادق آباد چوک مےں فےاض الحسن چوہان کے مرکزی الےکشن آفس کا افتتاح کرکے انہےں گلے لگائےں گے۔ NA 62 مےں نچلی سےٹوں پر تحرےک انصاف کےPP 16 اورPP 18 کے دونوں امےدوار راجہ راشد حفےظ اور اعجاز خان جازی اپنے اپنے حلقے مےں قدم زمےن پر جماگئے ہےں لےکن NA 60 مےں پی ٹی آئی کے صوبائی امےدواروں چوہدری عدنان اور فےاض الحسن چوہان بھی اپنے قدم جمانے کےلئے ہاتھ پاﺅں ہی نہےں مار رہے بلکہ اپنے حلقوںPP 11 اورPP 17 کے ناراض کارکنوں کو اکٹھا کرنے اور منانے کےلئے بھی ڈور ٹو ڈور جانے مےں مگن ہےں ۔
پی ٹی آئی/ احتجاج

ای پیپر-دی نیشن