• news

پاکستان نے مقامی وسائل سے تیار کردہ سیٹلائٹ تیار کر لیا‘ آئندہ ماہ خلا میں چھوڑا جائیگا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ تیارکرلیا۔ سیٹلائٹ آئندہ ماہ جولائی میں خلامیں چھوڑاجائے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ تیارکرلیا ہے جو جولائی میں خلامیں چھوڑاجائے گا پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ 610کلومیٹرکی بلندی پرمدارمیں چکر لگائے گاجبکہ اس کا وزن 285 کلوگرام ہے۔یہ سیٹلائٹ زمین کے جغرافیے،موسم،ماحول، سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا مقامی سطح پرتیارکردہ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ کے لئے استعمال ہوگا اور اسے آئندہ ماہ جولائی میں خلامیں چھوڑاجائے گا۔
سیٹلائٹ

ای پیپر-دی نیشن