• news

;افغانستان سے فائرنگ‘ فوجی شہید‘ سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل کرینگے‘ کابل تعاون کرے : فوجی ترجمان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) افغانستان کی حدود سے فائرنگ سے ایک فوجی شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید سپاہی نیاز پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں مصروف تھے۔ افغانستان کی جانب سے فائرنگ میں وطن عزیز پر قربان ہو گئے۔ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا پاک افغان سرحد کو دہشت گردوں سے محفوظ بناتے ہوئے مار وطن کے ایک اور سپوت نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا ہے۔ سپاہی نیاز شمالی وزیرستان کے علاقے میں باڑ لگانے کے عمل میں مصروف تھے۔ فوجی ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کہا کہ باہمی مفاد کے تحت افغانستان کی جانب سے تعاون درکار ہے۔ انشاءاللہ بغیر کسی خوف و خطر کے ہم باڑ لگانے کا عمل مکمل کریںگے۔
فوجی شہید

ای پیپر-دی نیشن