پیرس: ایف اے ٹی ایف کا اجلاس شروع، پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے پر غور ہوگا
پیرس (صباح نیوز)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا چھ روزہ اجلاس فرانس میں شروع ہو گیا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے یا نہ کرنے پر بھی غور ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس فرانس میں شروع ہو گیا جو 29جون تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے یا نہ کرنے پر بھی غور ہوگا۔اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات پررپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔اگلے ماہ جولائی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ٹیم کا پاکستان کا دورہ بھی متوقع ہے۔ادھر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر آج پیر کو فرانس روانہ ہونگی۔ڈاکٹر شمشاد اختر کی قیادت میں جانے والے وفد میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے افسر بھی شامل ہونگے۔ڈاکٹر شمشاد اختر ایف اے ٹی ایف اجلاس کو پاکستان کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گی اور اجلاس کو بتائے گا کہ پاکستان میں کس طرح کے قوانین ہیں اور کس طرح ان قوانین کو زیادہ موثر بنایا گیا ہے ایف اے ٹی ایف کی تجویز کردہ ترامیم کر دی گئی ہیں اور انہیں نافذ العمل بھی کر دیا گیا ہے پاکستان اجلاس کو آگاہ کرے گا کہ پاکستان سے دہشتگردوں کو کسی قسم کی مالی معاونت فراہم نہیں کی جا رہی جبکہ وفد ایف اے ٹی ایف کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرے گا۔پاکستانی حکام پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلوانے کی بھر پور کوشش کریںگے۔
ایف اے ٹی ایف