پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس غیرقانونی حکومت 28ارب 60کروڑ روپے صارفین کو واپس لوٹا دے: آڈٹ حکام
اسلام آباد ( آن لائن )آڈٹ حکام نے پٹرول، ڈےزل اور مٹی کے تےل پر سےلز ٹےکس کے نفاذ کو غےر قانونی قرار دیدےا ہے اور حکومت کو ہداےت کی ہے کہ پٹرولےم مصنوعات پر سےلز ٹےکس کی مد مےں وصول کےے گئے 28ارب 60کروڑ روپے صارفےن کو واپس کئے جائےں۔ آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ وزات پٹرولےم کے علاوہ پی اےس او کے اعلیٰ حکام بےک وقت سےلز ٹےکس اور پٹرولےم لےوی صارفےن سے وصول کرنے مےں مصروف ہےں اور ان کا ےہ عمل غےر قانونی ہے۔ سےلز ٹےکس اےکٹ 1990ءکے دفعہ 25کے تحت پٹرولےم مصنوعات پر سےلز ٹےکس اےکس رےفائنری بنےادوں پر سےلز ٹےکس وصول کررہی ہے جو کہ غےر قانونی اقدام ہے۔حکومت 17فےصد سےلز ٹےکس عائدکردیتی ہے۔غرےب صارفےن اےک لٹر پر 15.86سے لےکر 16.32روپے ادا کررہے ہےں۔ اگر قانون کے مطابق عمل کےا جائے تو فی لٹر 3سے 4روپے صارفےن کو سہولت دی جاسکتی ہے ۔ آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں کے حوالے سے سپرےم کورٹ مےں جاری سماعت مےں اپنی سفارشات پےش کردےں گے او ر حکومت کی ظالمانہ پالےسےوں کو اجاگر کرےں گے تاکہ غرےب صارفےن کو فائدہ ہوسکے۔
آڈٹ حکام