• news

رولینٹ آلٹمینز کامیاب کوچ ‘ اچھی ٹیم بنانے کیلئے وقت دینا ہو گا: خواجہ ذکاء الدین

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ و مینجر اولمپئین خواجہ ذکاء الدین کا کہنا ہے کہ رولینٹ آلٹمینز ایک اچھے سمجھدار اور کامیاب کوچ ہیں انہیں ایک اچھی ٹیم بنانے کے لیے وقت دینا ہو گا۔ وہ اپنی اچھی کوچنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ ماضی میں کر چکے ہیں انہوں نے پاکستان ٹیم کے ساتھ ابھی ایک ٹورنامنٹ کھیلا ہے چیمپئنز ٹرافی انکا دوسرا ایونٹ ہے انہیں کام کرنے میں آزادی اور مناسب وقت ملا تو وہ اچھے نتائج دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچنگ سٹاف فزیکل ٹرینر اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ اچھا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا یہ اقدام قابل تعریف ہے۔ ان لوگوں پر بڑا سرمایہ خرچ ہوتا ہے یہ پروفیشنلز ہیں اور بھاری معاوضے لیتے ہیں جبکہ میں سنتا رہتا ہوں کہ ہمارے پاس پیسوں کی کمی ہے ان حالات میں غیر ملکی کوچز کا لانا یقینا دلیرانہ فیصلہ ہے۔ آلٹیمنز کو کھیل کی اچھی خاصی سمجھ بوجھ ہے لیکن وہ آزادی اور اختیارات کے ساتھ کام کرتا ہے۔ رکاوٹ کھڑی کی گئی یا اختیارات نہ دیے گئے تو پھر وہ زیادہ دیر کام نہیں کرے گا۔ بحثیت کوچ مجھے اس سے اچھی امیدیں ہیں وہ پاکستان ٹیم کو کھڑا کر سکتا ہے۔ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں میں اچھی ہاکی کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے شفقت رسول کو یہ اب واپس لیکر آئے ہیں نہین جانتا کہ ایک اچھا کھلاڑی ہونیکے باوجود اسے ڈراپ کیوں کیا گیا تھا۔ کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے یا پھر واپس ٹاپ لیول کی ہاکی مین آنے کے لیے فارورڈز کو گول سکور کرنا ہونگے جبتک فارورڈز گول نہیں کریں گے ٹیم کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ہمارے اپنے کوچز کو میں نے صرف باتیں کرتے سنا ہے کوئی بھی اچھے نتائج دینے میں کامیاب نہیں ہو سکا گذشتہ چند برسوں میں جس کو بھی موقع ملا ہے وہ ٹیم کو فتوحات دلانے یا اسے وننگ یونٹ بنانے مین ناکام رہا ہے کسی بھی کوچ کی صلاحیت کا اندازہ کھیل کے میدان میں اسکی ٹیم ہینڈلنگ پلئیرز مینجمنٹ اور کامیابیوں سے ہی لگایا جاتا ہے بدقسمتی سے مقامی کوچز اس اہم کام میں ناکام رہے۔

ای پیپر-دی نیشن