نارنگ منڈی‘ نوجوان قیمتی اثاثہ‘ کھیلوں کو فروغ دینا ہو گا: چودھری عرفان الہی
نارنگ منڈی (نامہ نگار) سابق تحصیل ناظم چوہدری عرفان الہیٰ صالح کورو ٹانہ اور وائس چئیرمین چوہدری نصراللہ کجلہ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان بھارت زیرو لائن پر واقع گاﺅں کجلہ میںچوھدری صدام کجلہ ،چوہدری محمد انور کی جانب سے آل پاکستان اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کر کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مزید بہتر مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں ۔ اول ٹیم کو دو لاکھ اور دوم کو ایک لاکھ روپے انعام معہ ٹرافیاں دی جائیں گی۔
دور جدید میں نوجوانوں کی توجہ کا مرکز نیو ٹیکنالوجی ہے اگر صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تو کھیلوں کا جذبہ پروان چڑھانا ہو گا تاکہ ایک صحت مند خوب صورت اور پر امن ماحول کے قیا م کو عملی جامہ پہنایا جا سکے واضح رہے کہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے دو درجن سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں شدت کی دھوپ او ر قیامت خیز گرمی کے باوجود نوجوانوں کی بڑی تعداد تپتی دھوپ میں کرکٹ کھیل رہی ہے