ملیشیا ز کو ہتھیار جمع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،عراقی وزیر اعظم کا انتباہ
بغداد(آن لائن)عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے گزشتہ روز خبردار کیا ہے کہ وہ ملیشیاز کو ہتھیار جمع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ان کا یہ بیان بغداد میں ایک مسلح گروپ کے ہتھیاروں کے گودام میں دھماکوں کے دو ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔ عوامیت پسند امام مقتدی صدر کے گڑھ صدرسٹی میں ان کے گروپ کے ہتھیاروں کے گودام میں سات جون کے دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم سولہ افراد ہلاک اور لگ بھگ 30دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ایسے گروپس موجود ہیں جنہوں نے دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف جنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہتھیار جمع کئے ہیں،تاکہ ریاست کیلئے خطرہ بن سکیں،یہ بات عبادی نے بغداد کی دفاعی جامع برائے فوجی مطالعے کے ایک کانفرنس میں بتائی۔