• news

سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، کھانے پینے کی ناقص اشیا ئبنانے والی 3 فیکٹریاں سیل

کراچی(آن لائن)سندھ فوڈ اتھارٹی نے سائٹ صنعتی علاقے میں کارروائی کے دوران مشہور برانڈز کی پیکنگ میں ناقص اور غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیا بنانے والی 3 فیکٹریاں سیل کردیں۔اتوار کو سندھ فوڈ اتھارٹی نے سائٹ کے صنعتی علاقے میں بڑی چھاپہ مارکارروائی کے دوران مشہور برانڈز کی پیکنگ میں ناقص اور غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیا بنانے والی 3 فیکٹریاں سیل کردیں۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن ابرار شیخ کی سربراہی میں اتھارٹی کی ٹیم نے سائٹ میں جعلی اور ناقص اشیا بنانے والی فیکٹریوں کی نگرانی کے بعد کارروائی کی،فیکٹریوں میں معروف برانڈز کے کیچپ، مایونیز، مصالحہ جات اور ٹافیاں بنائی جارہی تھیں تینو ں فیکٹریاں سندھ فوڈ اتھارٹی کے لائسنس کے بغیر ہی اشیا تیار کررہی تھیں، چھاپہ مار کارروائی کے دوران علاقہ پولیس کی نفری بھی اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ تھی۔ ان فیکٹریوں میں کیچ اپ، مایونیز، مختلف قسم کے کنفیکشنری اشیا، مٹھائیاں اور مصالحہ جات تیار کیے جاتے ہیں انھوں نے بتایا کہ فیکٹریوں سے اشیا کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں اور نتائج آنے پر حتمی فیصلہ ہوگا تاحال فیکٹریاں سیل کردی گئی ہیں منفی نتائج آنے پر فیکٹریوں کو مستقل سیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن