• news

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی تقریبات میں شرکت کیلئے آئے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)مہاراجہ رنجیت سنگھ کی179ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والے266 سکھ یاتری پارٹی لیڈر سرادر بلویندر سنگھ کی قیادت میں گورودوارہ پنجہ صاحب (حسن ابدال ) سے خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یاتریوں کو سپیشل بسوں کے ذریعے گورودوارہ جنم استھا ن پہنچایا گیا۔یاتری ننکانہ صاحب میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات جن میں اکھنڈ پاٹھ ، شبد کیرتن ، اشنان اور گورودواروں کی یاتراشامل ہیں کی ادا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن