فیصل آباد: نوجوان کو گھر کے باہر سے اغوا کرکے قتل کر دیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)نوجوان کو گھر کے باہر سے اغواء کرکے قتل کر دیا گیا ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گائوں 215ر ب نیٹھڑی میں رہائش پذیر ریاض لونا اپنے گھر سے باہر گیا اور لا پتہ ہو گیا ‘وہ اپنا موبائل فون اور موٹرسائیکل وغیرہ گھر چھوڑ گیا جس کے بعد وہ واپس نہ آیا اور گزشتہ روز ملک پورہ کے کھیتوں سے اس کی نعش مل گئی ‘سفاک افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر نے کے بعد نعش پھینک دی اور فرار ہو گئے ‘مقتول کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے گائوں کا سرمایہ دار نوجوان تھا جس نے بیوہ خاتون سے شادی کر رکھی تھی۔