مسلم لیگ ن نے عوام کی بے لوث خدمت کی: میاں عبدالرؤف
فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار پی پی 138 میاں عبدالرؤف نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ میرا رشتہ اعتماد کا ہے جس کو کبھی ٹوٹنے نہیں دونگا۔ عوامی خدمت سیاست میں کامیابی کی ضامن ہے۔ مسلم لیگ ن نے دن رات بے لوث خدمت کر کے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ کارکردگی کے لحاظ سے میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کے مقابلہ کوئی دوسرا سیاستدان پاکستان میں موجود نہیں۔ ان کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ایک جذبے سے شب و روز کوشاں ہیں۔