• news

این اے125 مسائل کا گڑھ، جیتنے والوں نے کبھی دورہ نہیں کیا:یاسمین راشد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ونامزد امیدوار این اے125ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 125کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے حلقہ میں الیکشن جیتنے والوں نے کبھی رخ نہیں کیا اور آج حلقہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے پی ٹی آئی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور کمپین بھرپور طریقے سے چلا رہی ہے، حلقہ کی عوام تبدیلی کے حق میں فیصلہ کر چکے ہے، ہر وارڈ میں انتخابی دفاتر کھولے جائیں گے کارکن الیکشن مہم تیز کر دیں، پارٹی منشور گھر گھر پہنچائیں، ڈور ٹو ڈور کمپین کی جارہی ہے، گلی محلہ میں عوام کے ساتھ رابطہ رکھیں گے پی ٹی آئی کو یہاں سے بھاری مارجن سے جتوانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں۔وہ گزشتہ روز این اے 125کے حلقہ پی پی 149میں امیدوار زبیر نیازی سمیت رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ یوسی 81الریاض کالونی میسن روڑپر ڈورٹو ڈور الیکشن کمپین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز پہلی دفعہ سرکاری وسائل کے بغیر الیکشن لڑنے جارہی ہے اسے آٹے دال کا بائو معلوم ہو جائے گا،تحریک انصاف این اے 125 میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی (ن) لیگ کے درباریوں کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن