• news

ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر احتجاج شعور کی دلیل ہے: چودھری آصف سندھو

رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء صوبائی امیدوار پی پی 172 چوہدری آصف علی سندھو نے کہا کہ عوام انتخابات میں ملک کی ترقی و خوشحالی کی سمت متعین کریں گے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور تبدیلی کی علامت ہے، عمران خان اقتدارمیں آکر قائد اعظم اور اقبال کا خواب پورا کریں گے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے پر قیادت کے ساتھ ہیں،تاہم کارکردگی اور مقبولیت کی بنا ء پر نامزدگیاں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوںکی غلط تقسیم پر تمام جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج مثبت تبدیلی ہے، پڑھے لکھے نوجوان سیاسی فرعونوں کے سیلزمین نہ بنیں۔ حقداروں کو موقع ملنا چاہئے، مخلص کارکنان کو نظر انداز کرنے سے پارٹی بحران کا شکار ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن